اے آئی کی وجہ سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر ختم ہونے جا رہی ہیں؟ تازہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دلچسپ اور عجیبخبریں

1/9/20251 منٹ پڑھیں

اے آئی کی وجہ سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر ختم ہونے جا رہی ہیں؟ تازہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لندن (ملکی سٹوری): ایک تازہ سروے کے مطابق سینکڑوں بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے کہا ہے کہ وہ 2025 سے 2030 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو نئی مہارتیں سکھانے اور اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم اس سال کے "فیوچر آف جابز رپورٹ" میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ اے آئی سمیت دیگر ٹیکنالوجیز ملازمتوں کے لیے "مجموعی طور پر مثبت" ثابت ہوں گی۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق "مصنوعی ذہانت اور قابل تجدید توانائی میں ترقی لیبر مارکیٹ کو تبدیل کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں کچھ تکنیکی یا ماہر ملازمین کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ دیگر جیسے گرافک ڈیزائنرز کی طلب میں کمی ہو رہی ہے۔" رپورٹ کے مطابق پوسٹل سروس کلرکس، ایگزیکٹو سیکرٹریز، اور پے رول کلرکس وہ ملازمتیں ہیں جو ختم ہونے کے قریب ہیں۔

اس کے برعکس، اے آئی کی مہارت رکھنے والے ملازمین کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تقریباً 70 فیصد کمپنیاں ایسے نئے ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جنہیں اے آئی ٹولز ڈیزائن کرنے کی مہارت حاصل ہو، اور 62 فیصد کمپنیاں ایسے ملازمین بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو اے آئی کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔

سی این این کے مطابق، حالیہ برسوں میں کئی کارکنان کو اے آئی کی وجہ سے ملازمتوں سے نکالا جا چکا ہے۔ کچھ ٹیک کمپنیوں جیسے ڈراپ باکس اور Duolingo نے اے آئی کو ملازمت میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آن لائن ذرائع کے مطابق، اے آئی کے بڑھتے اثرات کے سبب دنیا بھر میں 41 فیصد کمپنیاں اپنے عملے کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اے آئی کے ذریعے مختلف کاموں کو خودکار بنائے جانے کے باعث یہ تبدیلی متوقع ہے۔