کتوں کی لڑائی، امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا

دلچسپ اور عجیبوائرل

2/6/20251 منٹ پڑھیں

کتوں کی لڑائی، امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا

امریکا میں کتوں کی غیر قانونی لڑائی کرانے کے جرم میں ایک شخص کو تاریخ کی طویل ترین قید کی سزا سنائی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک کو 100 سے زائد کتوں کو لڑائی کے لیے پالنے اور ان پر ظلم کرنے کے الزامات میں 475 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ونسنٹ لیمارک پر کتوں کی لڑائی کے 93 مقدمات ثابت ہوئے، جن میں ہر مقدمے پر اسے 5 سال قید کی سزا ملی، جبکہ جانوروں پر ظلم کے 10 مقدمات میں ہر جرم کے بدلے 1 سال کی اضافی سزا سنائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کتوں کی لڑائی کے سلسلے میں کسی بھی فرد کو دی جانے والی اب تک کی سب سے طویل سزا ہے۔ اگر صرف لڑائی کے الزامات کی بنیاد پر سزا دی جاتی تو وہ 465 سال قید بنتی۔