امریکی شہری نے منہ سے ٹیبل ٹینس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
کھیلدلچسپ اور عجیب


امریکی شہری نے منہ سے ٹیبل ٹینس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
امریکی شخص ڈیوڈ رش نے اپنے منہ سے ٹیبل ٹینس کی گیند اچھال کر اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جو "ریکارڈ بریکر" کے نام سے مشہور ہیں، نے 30 سیکنڈز میں ٹیبل ٹینس کی گیند کو 47 بار اچھال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران انجام دیا، جہاں انہوں نے باؤنسنگ چیلنج میں حصہ لے کر اپنا نام دوبارہ ریکارڈ بک میں درج کروا لیا۔
اس سے قبل وہ 47 بار گیند اچھال کر یہی ریکارڈ بنا چکے تھے، جو اب انہوں نے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔