امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر کر دی

خبریںوائرل

1/4/20251 منٹ پڑھیں

امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ طے کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی کے مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی اور فیصلہ سنانے کے لیے یہ تاریخ مقرر کی۔

اس کے علاوہ، جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کو جیل کی سزا کا امکان کم ہے، تاہم ریپبلکن رہنما کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، مجرم قرار پانے کے باوجود صدر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔