چین میں اگلے ماہ ہونیوالے ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان
کھیل


چین میں اگلے ماہ ہونیوالے ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان
چین میں اگلے ماہ ہونے والے نویں ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ گیمز 7 سے 14 فروری تک چین کے شہر ہربین میں ہوں گے، جن میں پاکستان کی نمائندگی 2 ایتھلیٹس اور 4 آفیشلز کریں گے۔
محمد کریم الپائن اسکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری کو ہوگا۔
محمد شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہے گا۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق:
۱۔ ائیرکموڈور اشعر جمیل کو شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔
۲۔ محمد عباس بطور کوچ دستے کے ہمراہ ہوں گے۔
۳۔ اسماء اکرم سیف گارڈ آفیشل کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔
۴۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹس ان گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔