بابراعظم کا ’سی اے‘ کے بیٹ استعمال کرنے کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

کھیل

1/9/20251 منٹ پڑھیں

بابراعظم کا ’سی اے‘ کے بیٹ استعمال کرنے کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (ملکی سٹوری آن لائن): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کی معروف کمپنی گرے نکولس کے ساتھ اپنی طویل شراکت ختم کرکے پاکستان کی کرکٹ ساز کمپنی سی اے سپورٹس کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سی اے کے ساتھ ایک منافع بخش ڈیل کی ہے، جس میں سالانہ 7 کروڑ روپے کی بیٹ اسپانسر شپ فیس شامل ہے۔ اس کے علاوہ، بابر کو نمایاں کارکردگی پر اضافی بونس بھی دیا جائے گا، جو ان کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو ہر نصف سنچری اور سنچری پر اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے منافع بخش معاہدہ ہے، جو ویرات کوہلی اور جو روٹ جیسے عالمی کرکٹ سپر اسٹارز کے معاہدوں کا مقابلہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم کی یہ ڈیل پاکستانی کرکٹ برانڈز کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کا بھی مظہر ہے۔