اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث قیدی کا انتقال

وائرلخبریں

1/7/20251 منٹ پڑھیں

راولپنڈی (ملکی سٹوری آن لائن) اڈیالہ جیل میں قید ملزم وکی یعقوب دل کی تکلیف کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

ذرائع کے مطابق، 38 سالہ وکی یعقوب جیل میں قید تھا اور اس پر تھانہ پیرودھائی میں ایک مقدمہ درج تھا۔ چند روز قبل اس کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد جیل حکام نے اسے فوری طور پر راولپنڈی کے آر آئی سی ہسپتال منتقل کیا۔

آر آئی سی ہسپتال میں وکی یعقوب کا علاج جاری تھا، لیکن وہ دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ اس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی موت کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وکی یعقوب تھانہ پیرودھائی میں درج ایک مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید تھا اور اس کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔