دو سو(200)روپے کے پرائز بانڈ کے حامل افراد کے لیے بڑی خوشخبری

PRIZE BOND

12/22/20241 min read

کراچی: 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشی کی خبر۔ 200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 16 دسمبر 2024 کو سیالکوٹ میں ہوگی، جس میں خوش قسمت افراد اپنے نقد انعامات جیتیں گے۔

پہلا انعام جیتنے والے کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔
دوسرا انعام جیتنے والے کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، جبکہ تیسرا انعام جیتنے والے کو 1250 روپے ملیں گے۔

200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں بڑی دلچسپی متوقع ہے کیونکہ بہت سے پاکستانی چھوٹے مالیت کے بانڈز خرید کر بمپر انعام جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔
قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والوں کی مکمل فہرست فراہم کی جائے گی۔