غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید
خبریں


غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیلی حملے غزہ میں شدت اختیار کر گئے، تازہ فضائی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینی بھی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک مواصلاتی کمپنی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹاور پر کام کرنے والے 4 ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت غزہ کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب، شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی علاقے میں اب تک اس کے جانی نقصان کی تعداد 399 تک پہنچ چکی ہے۔
تل ابیب میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، سڑکیں بند کیں اور وزیراعظم نیتن یاہو سے جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے، اور اگر موجودہ انتظامیہ یہ معاہدہ طے نہ کر سکی تو آئندہ انتظامیہ اس پر کام کرے گی۔
حالات مزید بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر عالمی رہنماؤں نے فریقین سے تحمل اور امن کے قیام کی اپیل کی ہے۔