گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کی تصدیق کر دی

وائرلانٹرٹینمٹ/شوبز

1/26/20251 منٹ پڑھیں

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کی تصدیق کر دی

شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے طویل انتظار کے بعد مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دیتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات یہ چھپاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کس کی شادی ہونے والی ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ یہ خوشخبری ان کی شادی سے متعلق ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں شوبز کے معروف ستاروں اور مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ مبارک باد دینے والوں نے اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی نئی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی اس تصدیق کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب ان کی شادی کے مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔