آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی دونوں فارمیٹس میں بہتری
کھیل


آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی دونوں فارمیٹس میں بہتری
دبئی (ملکی سٹوری آن لائن): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں قومی بلے باز بابراعظم نے دونوں فارمیٹس میں اپنی پوزیشن میں بہتری حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم پانچ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ شان مسعود نے 12 درجے بہتری کے بعد 45ویں نمبر پر ترقی کی ہے، جبکہ سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد گیارھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، پیٹ کمنز اور کگیسوربادا ایک ایک درجے ترقی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد گیارھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ بابراعظم نے ایک درجے بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔