عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں

وائرلخبریں

1/7/20251 منٹ پڑھیں

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ اسمتھ، جنوبی افریقہ میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق، جمائما ہائیکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں اور انہیں فوری طور پر کیپ ٹاؤن کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔

جمائما کو وہیل چیئر اور بیساکھیوں کی مدد سے اسپتال میں دیکھا گیا۔

حالانکہ جمائما اپنے دونوں بیٹوں، سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ نئے سال کے موقع پر جنوبی افریقہ میں موجود تھیں۔

Milky Story © 2024

ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔

ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔

We care about your data in our privacy policy.