کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کی کمی

کاروبارخبریں

1/8/20251 منٹ پڑھیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ 49 پیسے اور باقی پاکستان کے لیے 76 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے لیے یہ کمی اکتوبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جس کا فائدہ جنوری 2025 کے بلز میں کے الیکٹرک کے صارفین کو ملے گا۔ تاہم، یہ ریلیف کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہوگا۔

ملک بھر کے لیے کی گئی کمی کے مطابق، ڈسکوز کے صارفین کے لیے یہ کمی نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جس کا فائدہ جنوری 2025 کے بلز میں ملے گا۔ اس کمی کا اطلاق بھی لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Milky Story © 2024

ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔

ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔

We care about your data in our privacy policy.