کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری

وائرلخبریں

1/23/20251 منٹ پڑھیں

کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری

کراچی کے سرکاری کالجز میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ کالجز کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ فیصلہ کالجز کی سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام ممکن ہو سکے اور کالجز کا ماحول محفوظ بنایا جا سکے۔