لاہور میں بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، مزید بارش کی توقع

خبریںFEATURED

1/5/20251 منٹ پڑھیں

لاہور میں بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، مزید بارش کی توقع

لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں جیسے گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، اور چونگی امر سدھو میں بادل برسے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جب کہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے شہری گرم لباس کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔