لاہور: آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، لاکھوں پتنگیں برآمد
کاروباروائرل
لاہور: آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، لاکھوں پتنگیں برآمد
لاہور میں آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا۔ دورانِ تحقیقات یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ قائم کر رکھا تھا۔
پولیس نے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور پتنگ سازی کا خام مال برآمد کر لیا۔ ملزم آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پتنگیں فروخت کرتا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ پولیس کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے، کیونکہ پتنگ بازی کے نتیجے میں حادثات کے خطرات اور قیمتی جانوں کا ضیاع اکثر دیکھنے میں آتا ہے۔
Milky Story © 2024
ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔
ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔
We care about your data in our privacy policy.
