لاہور: پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خبریں

1/8/20251 منٹ پڑھیں

لاہورکے سرحدی علاقے ہئیر میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے نویں جماعت کی طالبات کو اکیڈمی بلایا،باقی طالبات کو واپس بھیج کر اس کی بیٹی کو نشہ آور مشروب پلایا اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کو دو دن گزر گئے ہیں مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ ہئیر میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، رپورٹ آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Milky Story © 2024

ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔

ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔

We care about your data in our privacy policy.