ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی، اداکارہ نے باضابطہ تصدیق کر دی
انٹرٹینمٹ/شوبز


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو 2020 میں نشر ہونے والے ڈرامے "ثبات" اور 2023 کے ڈرامے "نیم" میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں جاری ہیں، جو ابتدائی طور پر اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں تک محدود ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا: "بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمہیں حاصل کر لیا۔" ساتھ ہی ہیش ٹیگ MawraAmeerHoGayi# بھی استعمال کیا۔ اس پوسٹ میں پانچ فروری کی تاریخ درج ہے، جو ان کے ازدواجی سفر کا آغاز ظاہر کرتی ہے۔ شوبز کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔