مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا": اداکارہ میرا کی دل گرفتہ باتیں

انٹرٹینمٹ/شوبز

1/11/20251 منٹ پڑھیں

"مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا": اداکارہ میرا کی دل گرفتہ باتیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے صحافی نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہو چکی ہے، تو آپ کی شادی کا کیا منصوبہ ہے؟ اس پر میرا خاموش ہو گئیں اور جب صحافی نے ان کے تاثرات پر مزید بات کی تو اداکارہ نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ انہیں اپنی شادی میں تاخیر پر افسوس ہے۔ جب سوال کیا گیا کہ آیا ان کے خوابوں کا شہزادہ ابھی تک نہیں ملا، تو میرا نے دل گرفتہ انداز میں کہا کہ "مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہے۔