مہنگائی کے بڑھتے اثرات: مرغی کا گوشت 750 روپے کلو

FEATUREDکاروبارخبریں

1/5/20251 منٹ پڑھیں

a bunch of chickens that are standing in the grass
a bunch of chickens that are standing in the grass

حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوے بے اثر ثابت ہوئے، اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ راولپنڈی میں زندہ مرغی 412 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

پشاور میں بھی صورتحال مختلف نہیں، جہاں برائلر مرغی کی قیمت میں 25 روپے اضافے کے بعد فی کلو نرخ 510 روپے تک جا پہنچا ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات حیرت انگیز اضافہ ہوا، اور گزشتہ روز 595 روپے فی کلو فروخت ہونے والا گوشت اب 693 روپے میں دستیاب ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ شہری حکومت کے مہنگائی میں کمی کے وعدوں کو محض زبانی دعوے قرار دے رہے ہیں اور فوری طور پر قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔