ناراض بیوی کو منانے کی وجہ سے شوہر کو جیل
چنیوٹ شہر کا ایک انوکھا واقعہ
وائرلدلچسپ اور عجیب


چنیوٹ: روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی
پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کو جیل جانا پڑا۔ پولیس حکام کے مطابق، شوہر علی رضا نے خود پر فائرنگ ہونے کا جھوٹا بہانہ بنایا تاکہ اس کی ناراض بیوی واپس گھر آجائے۔
ملزم علی رضا نے تیز دھار آلے سے خود کو زخم لگایا اور پھر ایمرجنسی نمبر 15 پر فائرنگ کی اطلاع دے دی۔ علی رضا کا دعویٰ تھا کہ اس نے اس حرکت کو صرف اس لیے کیا تاکہ بیوی واپس آجائے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور فائرنگ کی اطلاع کو جھوٹا پایا۔ بعد ازاں علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی جھوٹی اطلاع پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔