پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل


پاکستان میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون، انگلینڈ کے مائیکل گف، اور جنوبی افریقا کے رچرڈ آلنگورتھ کو آفیشلز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
میچ آفیشلز کی تفصیلات:
8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں مائیکل گف اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا جہاں رچرڈ آلنگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر ہوں گے۔
آخری میچ اور فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں احسن رضا اور رچرڈ آلنگورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔