پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان، صائم ایوب چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر
کھیلوائرل


کیپ ٹاؤن: پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ایم آر آئی اسکین میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی، اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، صائم ایوب سیریز مکمل ہونے تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد اسکواڈ کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے ہیں۔