پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

FEATUREDخبریں

12/23/20241 منٹ پڑھیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے دوبارہ 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ٹریڈنگ کے دوران 2,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی بدولت 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 720 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ کاروباری برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 3,238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔