فلسطینی بچی کا ٹرمپ سے سوال: "کیا آپ میرے کہنے سے اپنے گھر سے نکل جائیں گے؟

وائرلخبریں

2/6/20251 منٹ پڑھیں

غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد غزہ کی ایک فلسطینی بچی نے ان سے سوال کیا ہے، "اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے؟" ماریہ حنون نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ "اگر آپ اپنے گھر سے نکلنے کو مسترد کر دیں گے تو پھر آپ مجھے سے کیوں چاہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جانا قبول کر لوں؟"

ماریہ نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ کہتے ہیں کہ آپ لوگ آزادی اور جمہوریت والی ریاست ہیں، تو پھر آپ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں؟" اپنے پیغام کے اختتام پر فلسطینی بچی نے ٹرمپ کو نصیحت کی کہ "آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں سوائے غزہ کے، کیونکہ غزہ خود پوری دنیا ہے۔"

اس کے علاوہ، امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی ہجرت پر بار بار زور دیا ہے اور اردن و مصر سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کا استقبال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اس کے سوا کوئی متبادل نہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے دوران اس علاقے سے کوچ کر جائیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد، یہ تجویز عالمی سطح پر شدید مخالفت کا شکار ہو چکی ہے، اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔