پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
کاروبارخبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کرکے اسے 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، جس کی قیمت میں اضافہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔