شاہد آفتاب نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کھیل

2/2/20251 منٹ پڑھیں

شاہد آفتاب نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: شاہد آفتاب نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں شاہد نے شروع سے ہی برتری قائم رکھی اور آخرکار فتح حاصل کی۔

شاہد آفتاب کے حریف محمد سجاد نے کئی فریمز میں اچھا کھیل پیش کر کے فائنل کو دلچسپ بنایا، مگر وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ شاہد نے 11ویں فریم میں 81 کا بریک بھی کھیلا اور فائنل کو 7-5 سے جیت کر نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فاتح کو 2 لاکھ اور رنرز اپ محمد سجاد کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔