شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات جاری

خبریں

2/13/20251 منٹ پڑھیں

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات جاری

پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع ملا تھا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں، شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی گولہ باری بھی ہوئی اور شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے تھے۔