شکارپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ میں سابق وزیر زخمی، 2 گارڈز جاں بحق
خبریں


شکارپور میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غالب ڈومکی کو ٹانگ پرگولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غالب ڈومکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
Milky Story © 2024
ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔
ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔
We care about your data in our privacy policy.
