بھارتی بلے باز شبھمن گل کے ساتھ شادی، اداکارہ نے سب بتادیا
کھیلانٹرٹینمٹ/شوبز


بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ شادی کی افواہوں پر اداکارہ ردھیما پنڈت نے خاموشی توڑ دی اور حقیقت بتا دی، جس نے سب کو حیران کر دیا۔
شبھمن گل، جن کا نام پہلے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، اب بھارتی میڈیا میں ایک اور اداکارہ کے ساتھ رومانوی تعلقات کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ خبریں یہ بھی تھیں کہ وہ اور ردھیما دسمبر 2024 میں شادی کرنے والے ہیں۔
تاہم، فلم سکندر کا مقدر کی اداکارہ ردھیما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شبھمن گل سے کبھی ملی ہی نہیں ہیں اور ان کے درمیان کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ردھیما نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسی افواہیں کہاں سے اور کیسے شروع ہوئیں، اور لوگوں سے اپیل کی کہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔