سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل
کھیل


سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل
سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر نے سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر صوبائی کرکٹ بورڈ بنانے کا اعلان کیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو وہ اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کیونکہ کرکٹ صرف پنجاب یا کے پی کے تک محدود نہیں، بلکہ سندھ میں بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم تک پہنچنے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں۔
سردار محمد بخش مہر نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے اور امید ہے کہ قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی۔ وزیر کھیل سندھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ یوتھ کانفرنس کا ضلعی سطح تک انعقاد کیا جائے گا۔
Milky Story © 2024
ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔
ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔
We care about your data in our privacy policy.
