توشہ خانہ 2 کیس: عمران اور بشریٰ کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے جواب طلب، بینچ کی تبدیلی کی درخواست مسترد
Blog post description.
خبریں


اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام منہاس نے کی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل پر حکمِ امتناع کی درخواست دی، جس پر عدالت نے کہا کہ کرمنل کارروائی کو اس موقع پر روکنے کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ جج نے مزید کہا کہ درخواست پر نوٹس جاری کر کے دوسرے فریق کو بھی سنا جائے گا۔
سلمان صفدر نے سماعت کے دوران بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواستیں وہی عدالت سنے، جس نے پہلے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ تاہم، جسٹس راجہ انعام نے یہ استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ یہ عدالت کیس کی سماعت کرے گی اور دلائل سننے کو تیار ہے۔
عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ کو سماعت روکنے کا حکم دیا جائے، لیکن عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور گواہان کے بیانات جاری ہیں۔ فی الحال سماعت روکنا مناسب نہیں ہوگا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
Milky Story © 2024
ملکی اسٹوری اگلی نسل کو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے متاثر اور بااختیار بناتی ہے، ہر فرد کے لیے امید اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔
ہمیں اپنی کہانیاں، خبریں، اور وہ سب کچھ بتائیں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی کہانیاں، خبریں، پوسٹس، اور نظمیں آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے۔
We care about your data in our privacy policy.
