ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر سنگین نتائج کی دھمکی دوبارہ دے دی۔

خبریں

1/7/20251 منٹ پڑھیں

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دے دی۔

ایک امریکی ریڈیو ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ اگر میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ تفصیلات میں جانے کے قائل نہیں ہیں اور ان کا ردعمل صرف "نہ کرو" پر مبنی نہیں ہوگا، جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے دوران کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن امن کے اصولوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، اور نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں۔