مشہور یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
خبریںوائرل


بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکارہ لوانیہ کی جانب سے چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اداکار راج ترن کو تفتیش میں شامل کیا تھا۔ اس کیس میں حالیہ پیشرفت کے مطابق، اداکارہ کی جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق، حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 300 سے زائد خواتین کی نجی ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق، یوٹیوبر لڑکیوں سے محبت اور شادی کے جھوٹے دعوے کر کے ان کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا، اور اسی ملزم پر منشیات کیس میں بھی گرفتاری ہو چکی ہے۔
بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ سامنے آ کر مقدمہ درج کرائیں۔