طلاق کی افواہیں ، بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی پوسٹ
انٹرٹینمٹ/شوبزکھیلوائرل


ممبئی: بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل جو اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علحیدگی کی افواہوں کی زد میں ہیں، نے حالیہ دنوں میں اپنے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت پر بات کی گئی ہے۔ چہل نے یونانی فلسفی سقراط کے مشہور قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "خاموشی ان لوگوں کے لیے ایک ایسا راگ ہے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔"
یہ پوسٹ اس وقت آئی جب ان کے اور دھناشری کے درمیان کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہیں تیز ہو چکی تھیں۔ کرکٹر کی اس خاموشی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے کہ شاید انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے مشکلات کا جواب دینے کے لیے خاموشی اختیار کی ہے۔
اگرچہ یزویندرا چہل اور دھناشری ورما کی جانب سے ان افواہوں پر کسی واضح ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا، لیکن چہل کی پوسٹ نے اس بات کا اشارہ ضرور دیا ہے کہ وہ اپنے مشکل وقت میں خاموشی کو اپنا ذریعہ اظہار بنا رہے ہیں۔